21

ڈیفنس لاہور میں احتجاج سے روکنے پر خواجہ سرا سکیورٹی گارڈز سے لڑپڑے

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لالک جان چوک کے قریب احتجاج کرنے والے خواجہ سرا  سکیورٹی گارڈز سے الجھ پڑے۔

لالک جان چوک ڈیفنس میں خواجہ سراؤں نے ڈی ایچ اے کے سکیورٹی گارڈز کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔

خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کے لیے اطراف کی سڑکیں بلاک کی گئیں، اس دوران سکیورٹی گارڈز  پہنچے تو تصادم ہوگیا، خواجہ سراؤں نے سکیورٹی گارڈز پر ڈنڈے بھی برسا دیے،گارڈز گاڑی چھوڑ کر بھاگے تو خواجہ سرا گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر احتجاج کرنے لگے۔

خواجہ سراؤں نے الزام عائدکیا کہ سکیورٹی گارڈز  انہیں تنگ کرتے ہیں اور سگنل پر کھڑے نہیں ہونے دیتے، ان کے ساتھیوں کو تشددکانشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

بعد ازاں تھانہ ڈیفنس بی میں ڈی ایچ اے انتظامیہ اور خواجہ سراؤں کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں