20

آزات فاﺅنڈیشن فار پروجیکٹ اسٹاف کے زیراہتمام بینظیر نشوونما پروگرام کے آفیسران اوراسٹاف کی ٹریننگ

 تربت(نمائندہ گدروشیاپوائنٹ) آزات فاﺅنڈیشن فار پروجیکٹ اسٹاف کے زیراہتمام بینظیر نشوونما پروگرام کے آفیسران اوراسٹاف کی ٹریننگ کیلئے این آر ایس پی تربت کے کانفرنس روم میں 26ستمبرسے چار روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام منیجرعبدالواحد، پروگرام پالیسی آفیسر ڈاکٹر شیھک ریاض بلوچ، ڈسٹرکٹ کیچ آفیسر الطاف بلوچ، ٹرینرز ظفراللہ مینگل، مختیار احمد بادینی، پروین گل اور عبدالقدیر نے بے نظیر نشوونما بلوچستان کے تین اضلاع کیچ، آواران اور واشک کے آفیسران اوراسٹاف کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی حقدار خواتین کی صحت، بچوں کی غذائی قلت اور نشوونما کے حوالے سے لیکچراورآگاہی دی گئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکیچ ڈاکٹرعبداللطیف دشتی نے ٹریننگ سینٹرکا دورہ کرکے سیشن کاجائزہ لیا،اس پروگرام کو ایک بہترین پروگرام قراردیکر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ضلع کیچ کے دیگر تحصیلوں میں بھی اس پروگرام کا آغاز کرنا چاہئے۔جبکہ پروگرام منیجرعبدالواحد، پروگرام پالیسی آفیسر ڈاکٹر شے حق ریاض بلوچ ، ڈسٹرکٹ آفیسرتربت الطاف بلوچ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ٹریننگ آف فیسلٹیشن سینٹراسٹاف بینظیر نشوونماپروگرام کے تحت 26ستمبرتا 29 ستمبر کوچار روزہ ٹریننگ سیشن ہورہی ہے ۔ٹریننگ میں ماﺅں اور بچوں کی صحت،غذا کی کمی،وزن اور نشوونما سے متعلق دیگر ایشوز لیکچر اور گروپ ورک کا اہتمام کیاجارہاہے،ٹریننگ کے بعد پھر یہ آفیسران اوراسٹاف اپنے اپنے شہرتربت،آواران اورواشک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین اور انکے بچوں کی صحت کے حوالے سے کام کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں