22

سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق بیٹی بختاور بھٹو کا اہم بیان

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا والد کی طبیعت سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے  بختاور بھٹو  نے لکھا کہ ‘آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے، ان کے بچے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپ سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ۔ 

 واضح رہے کہ منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں