21

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کب ہو گا؟ اوگرا نے بتا دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے: ترجمان اوگرا۔ فوٹو فائل۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے: ترجمان اوگرا۔ فوٹو فائل۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کی رات کو کیا جائے گا۔

اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ غلط معلومات سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں