20

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ای سی سی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 ایجنڈے کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں 3لاکھ ٹن درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار  اور  درآمدی گندم گوادر  پورٹ پرلانےکے انتظامات کی سمری پر غور کیا جائےگا۔

اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد کی قیمت سے متعلق امور زیر غور آئیں گے،  وزارت ہاؤسنگ کے لیے 2 ارب روپےکی گرانٹ پر بھی غور کیا جائےگا۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے بجلی کے ریٹ سے متعلق سمری پر بھی بات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں