
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے وہ کھلاڑی ہیں جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں یہاں تک کہ بابر کے بھارت اور کوہلی کے پاکستان میں بھی بہت سے چاہنے والے پائے جاتے ہیں۔
مداح آئے روز دونوں کرکٹرز کی خوبیوں اور کھیلنے کے انداز میں مماثلت تلاش کرتے رہتے ہیں اور اس کی تازہ مثال سوشل میڈیا پر دیکھی گئی۔
صارفین کی جانب سے بابر اور کوہلی کے بچپن کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کی جا رہی ہیں جس میں دونوں کرکٹرز نے ملتی جلتی چیک والی شرٹس پہن رکھی ہیں۔
دونوں کرکٹرز کی تصاویر کا کولاج ٹوئٹر پر وائرل ہوا تو کسی نے انہیں کرن ارجن تو کسی نے ستارے ایک جیسے ہونے کا کہا ۔
صارفین کے دلچسپ تبصرے ملاحظہ کیجیے: