25

نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی ضروری ہے: خواجہ آصف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ مریم نواز کے باعزت بری ہونے کے بعد نواز شریف جلد واپس آئیں گے، مگر انہیں احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی ضروری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے پنجاب میں تبدیلی کی کوشش کے سوال پرکہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے ،کوشش ہے اور جاری رہےگی، وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، 200 کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سات، آٹھ کی اکثریت ہے۔

 آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر وزیر دفاع نےکہا کہ ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہےکہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں  آرمی چیف نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائےکہاں سےآیا؟کسی آئین و قانون میں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں