24

رومان رئیس نے چلان کرنے پر موٹر وے پولیس کی تعریف کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کا سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر لیاری ایکسپریس وے پر چلان کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فاسٹ بولر نے اپنی غلطی  تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ پہننے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس نے ان کا چلان کیا۔

رومان رئیس نے کہا کہ مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں بھلے  کرکٹر ہوں لیکن میری غلطی پر مجھے موٹر وے پولیس نے روکا اور چالان کیا، ہر شہری کو اپنی غلطی مان کر اسے دوباہ نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔

فاسٹ بولر نے  نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کی اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے انجام دینے پر ان کی تعریف بھی کی۔

اس کے علاوہ رومان رئیس نے بتایا کہ کئی سال قبل بھی اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے میرا لیاری ایکسپریس وے پر چلان ہوا تھا۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں