19

شان مسعود انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے کپتان مقرر

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بیٹر انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے کپتان مقرر کردیے گئے۔

شان 2023کاؤنٹی سیزن میں  یارکشائر کی جانب سے  تمام فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

اس بات کی تصدیق یارکشائر کے کوچ اوٹس گبسن نے اپنے ایک بیان میں کی جس میں انہوں نے کہا کہ شان کے ساتھ جو بات چیت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ کلب کے کپتان بننے جا رہے ہیں۔ کھلاڑی یہ جانتے ہیں کہ پاکستانی بیٹر اپنا لیڈر شپ کا انداز لائیں گے۔

واضح رہے کہ شان مسعود نے 2022 کاؤنٹی سیزن میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کار کردگی دکھا ئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں