23

صاف ظاہر ہے کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی: اعظم نذیر تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ صاف ظاہر ہیں کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت کوں کون سے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے آڈیو لیکس سے متعلق کہا کہ آڈیو لیک کال ٹیپنگ نہیں، کچھ وقت لگے گا سب طے ہو جائے گا کہ مستقبل کی ترجیحات، سائبر سیکیورٹی اور لائحہ عمل کیا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں استعمال ہونے والے ٹیبلیٹس پر تحقیق کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر جرمن چانسلر اور پینٹاگون کے اجلاس کی تفصیلات منظرعام پر آسکتی ہیں تو ہمیں بھی تھوڑی گنجائش سے بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے کہ عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ سمیت کن کن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں