21

ہماری ورلڈ کپ کی تیاری نہیں ٹرائلز ہو رہے ہیں: عاقب جاوید

ٹورنامنٹ ہمیشہ بولنگ جتواتی ہے، ایک دو میچز بیٹنگ سے جیتتے ہیں: سابق فاسٹ بولر پاکستان۔ فوٹو فائل
ٹورنامنٹ ہمیشہ بولنگ جتواتی ہے، ایک دو میچز بیٹنگ سے جیتتے ہیں: سابق فاسٹ بولر پاکستان۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں پر سخت تنقید کی ہے۔

جیو جیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا ہمیں روٹیشن پالیسی اپنانی چاہیے، میرے خیال سے ہماری ورلڈ کپ کی تیاری نہیں ٹرائلز ہو رہے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا ٹورنامنٹ ہمیشہ بولنگ جتواتی ہے، ایک دو میچز بیٹنگ سے جیتتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اس وقت شاہین شاہ آفریدی اور جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز ہیں۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ میں ری ہیپ کے عمل سے گزر رہے ہیں اور انہوں نے دوبارہ سے بولنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ سراج احمد کو بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں