29

مصری صدر کا شہباز شریف کو فون، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصری صدر اور عوام سے اظہار تشکر کیا /فوٹوفائل
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصری صدر اور عوام سے اظہار تشکر کیا /فوٹوفائل

وزیراعظم شہباز شریف کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے  ٹیلی فون کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے  فروغ  پر  اتفاق بھی کیا۔

  مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ہوئی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم  نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصری صدر اور عوام سے اظہار تشکر کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان  مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی قیادت میں چائنا تھری گورجز کے وفد نے ملاقات کی  اور  فلڈ ریلیف فنڈ میں ساڑھے 6 لاکھ ڈالر کا چیک عطیہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں