30

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی پرائز پول 5.6 ملین(56 لاکھ ) ڈالرز ہے: آئی سی سی/فوٹوفائل
  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی پرائز پول 5.6 ملین(56 لاکھ ) ڈالرز ہے: آئی سی سی/فوٹوفائل 

 آئی سی سی نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022  کے لیے  انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز  رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16  لاکھ امریکی ڈالرز  ملیں گے جبکہ   ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو 8  لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

فوٹوبشکریہ آئی سی سی
فوٹوبشکریہ آئی سی سی 

اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

 دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8  ٹیموں کو  70, 70 ہزار  امریکی ڈالرز ملیں گے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو  40 ہزار امریکی ڈالرز  ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں