
حکومتی اتحاد میں شامل جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ ہم نے حکومت کا ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دیا تھا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل کابینہ بڑھاتی جا رہی ہے۔
زاہد خان نے کہا کہ کابینہ میں صرف تین جماعتوں کے لوگ ہیں، اے این پی اس گناہ میں شامل نہیں ہے، رانا ثنا اللہ سلطان راہی کی طرح صرف بڑھکیں مارتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد کیا ریلیف ملتا ہے۔
رہنما عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ اس وقت تین صوبے گورنر کے بغیر ہیں، اگر آپ سے گورنر نہیں لگ سکتے تو پھر آپ کیا کر سکتے ہیں۔