26

فنی خرابی دور، برٹش ائیر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ

اسلام آباد ائیرپورٹ پر انجینئرز نے طیارے کا نقص دور کردیا/فائل فوٹو
اسلام آباد ائیرپورٹ پر انجینئرز نے طیارے کا نقص دور کردیا/فائل فوٹو

طیارے کے انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ائیر ویز کی پرواز 24گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ائیر ویز  پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر  11بج کر 34 منٹ پر  اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن  اڑان کے 25 منٹ بعد سوات کے قریب  پائلٹ نے بوئنگ 787 طیارے کے ایک انجن میں معمول سے زیادہ آواز محسوس کی۔

 پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ہدایت ملتے ہی طیارے کو اسلام آباد واپس لینڈ کروادیا تھا۔ 

 لینڈنگ سے قبل اضافی فیول ضائع کرنے کے لیے  طیارے نے اسلام آباد کے اوپر کافی دیر تک نچلی پرواز کی تھی۔

 پرواز بی اے 260 نے روانگی کے ٹھیک ڈیڑھ گھنٹے بعد1 بج کر 4 منٹ پر  اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاظت ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔

 اسلام آباد ائیرپورٹ پر انجینئرز نے طیارہ معائنہ کرنے کے بعد نقص دور کردیا اور آج  پرواز بی اے 260 جمعہ کی دوپہر  12 بجے اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں