24

کابل کی درسگاہ میں امتحان کے دوران خودکش دھماکا، 19جاں بحق

بدقسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر
بدقسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے/فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درسگاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق  ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، ے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر
فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  دھماکا کابل کے مغربی علاقے دشت برچی کے علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو  اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں