20

ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں 15 سے 20 دن کی توسیع متوقع

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبر آخری تاریخ ہے: ترجمان ایف بی آر— فوٹو: فائل
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبر آخری تاریخ ہے: ترجمان ایف بی آر— فوٹو: فائل

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 سے 20 دن کی توسیع متوقع ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا اور گوشوارے جمع کرانے کی آج 30 ستمبر آخری تاریخ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ جوبھی فیصلہ ہوگا وہ چیئرمین ایف بی آر کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں 15 سے 20 دن کی توسیع متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں