
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 50 کلو گرام درآمدی یوریا بوری کی ڈیلر ٹرانسفر پرائس کی منظوری دی گئی اور 50 کلو درآمدی یوریا کے ڈیلر ٹرانسفر پرائس 2150 روپے مقرر کی ہے۔
ای سی سی نے بتایا کہ درآمدی یوریا پر 50 فیصد سبسڈی وفاق اور 50 فیصد صوبے دیں گے۔
ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 51 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے، ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کیلئے ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 22 اگست 2022 تک ڈکلیئرکی گئی ممنوعہ اشیا کلیئر کرنے اور تیل وگیس کی تلاش کیلئے 18 لائسنس میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔