33

جب بھی بری طرح ہارتے ہیں تو یہ پریس کانفرنس کیلئے مجھے بھیجتے ہیں: شان ٹیٹ

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی۔ فوٹو فائل
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بولا گیا جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی، انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 88 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور پاکستانی بولرز کو ناکوں چنے چبوائے۔

اس شکست کے بعد جب قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ پریس کانفرنس کے لیے آئے تو انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم بری طرح ہارتے ہیں تو یہ مجھے بھیجتے ہیں۔

شاہ ٹیٹ کا پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے اور اس پر طرح طرح کی مزیدار میمز بھی بنائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں