22

عمران خان وزیراعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کرتا رہا: حافظ حمداللہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان اور ریاست کے خلاف سازشیں کرتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں ثابت ہوا کہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان، ان کی پارٹی اور ان کے سہولت کار بھی سن لیں، عام انتخابات اب ان کی خواہش پر نہیں بلکہ حکمران اتحاد کی خواہش پر 2023 میں ہی ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں