
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈ محمد حفیظ انگلنڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسپنر ابرار احمد کو موقع نہ دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی میجمنٹ سے مایوس ہو گئے۔
گزشتہ روز انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ابرار احمد کو جادوگر اسپنر قرار دیتے ہوئے انہیں نہ کھلانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر لکھا افسوس ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد ابرار کو ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا، انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے اس سیریز میں 4 میچز کھلانے چاہیے تھے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ابرار احمد کے لیے بھی کہا کہ نوجوان محنت جاری رکھنا۔