37

بلیدہ میونسپل کمیٹی بٹ کی نشست پر ری پولنگ،حاجی میر درمحمد بلیدی کامیاب قرار

تربت(گدروشیا پوائنٹ) بلیدہ میونسپل کمیٹٰی بٹ وارڈ 1کی نشست پر ری پولنگ کے نتیجے میں متحدہ پینل کا امیدوار حاجی میر درمحمد بلیدی کامیاب قرار دئے گئے،نوٹیفکیشن جاری.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بٹ وارڈ 1میں عدالتی احکامات کے نتیجے میں دوبارہ الیکشن ہوئے.ووٹنگ کا عمل انتہائی شفاف تھا اور ووٹنگ شروع ہونے سے آخر تک کسی قسم کی بد مزگی اور ناخوشگوار واقعہ رونما پیش نہیں آیا.پولنگ کے دوران اے آر اوبہرام سلیم بھی موجود تھے.ووٹنگ کے نتیجے میں اے آر او بلیدہ نے آج کامیاب امیدوار حاجی میر درمحمد بلیدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.نوٹیفکیشن کے مطابق ٹوٹل 1053 ووٹ کاسٹ کئے گئے،جن میں کامیاب امیدوار حاجی میردرمحمد کے حق میں536 ووٹ پڑے جبکہ اس کے مدمقابل امیدوار میر مجیب الرحمان بلیدی کے حق میں 517 ووٹ پڑے جبکہ 9ووٹ رجیکٹ ہوئے تھے.اس طرح بٹ کی جنرل کونسلر کی نشست پر حاجی میر درمحمد بلیدی کی کامیابی کا سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں