تربت(گدروشیا پوائنٹ) پیکس (PIKS) میٹرو پولیٹن اسکول تربت میں ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے سکول کے پرنسپل میڈم شاہ گل کی زیرصدارت شاندار پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ اس پروگرام میں پلے گروپ تا تیسری جماعت کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیکر پروگرام میں ڈرامہ، ٹیبلو، ویلکم ٹیبلو، بلوچی سونگ، تقاریر، نظم اور دیگر سیگمنٹ پیش کئے، پروگرام سے سکول کے پرنسپل میڈم شاہ گل نےطلبا، طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استاد ہی کی بدولت سے قوم کے معمار مستقبل کے زمہ دار شہری بنتے ہیں اس لئے استاد کا احترام معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے اساتذہ کی عزت و احترام کے ساتھ ان کے کردار کا اعتراف کریں۔انہوں نے کہا کہ استاد ہی معاشرے میں وہ معزز پیشہ ہے جس کی بدولت سے قومیں ترقی کرتی ہیں اور چاند پر پہنچ چکے ہیں۔انہون نے کہا کہ بغیر استاد کے کوئی بھی معاشرہ یا ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
