تربت(گدروشیا پوائنٹ) محکمہ تعلیم کیچ کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول میںیوم انسداد بدعنوانی کی مناسبت سے تقریب میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں ضلع کیچ کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوں کے طلباءاور طالبات نے کرپشن بعنوان کرپشن ایک مجبوری یا لعنت ہے؟ پر تقاریر پیش کیئے۔ اس کے علاوہ اسٹوڈنٹس نے کرپشن سے متعلق مضمون نویسی، خطاطی اور پینٹنگ میں حصہ لیا۔ تقریب زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ منظوراحمد بلوچ منعقد ہوا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مکران فرید سخی تھے۔تقریب میں محکمہ تعلیم کیچ کے تمام فیلڈ آفیسرز ، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس، مرد و خواتین اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرکیچ منظوراحمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی کی روک تھام میں ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ، کرپشن کوئی مجبوری نہیں بلکہ ایک لعنت ہے،کرپشن صرف پیسے کی نہیں ہوتی بلکہ اپنی سرکاری فرائض،معاشرتی وقومی فرائض سے غفلت بھی ملک وقوم اوراداروں کی تباہی کا سبب بنتے ہیں، اسلئے اسٹوڈنٹس اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیکر مستقبل میں معاشرے کیلئے مثالی آفیسراور ذمہ دارشخصیت بنیں۔ تقریب کے مہمان خاص فرید سخی نے کہا کہ تقریروں سے آگے نکل کر اب عملا کرپشن کا مقابلہ کرنا ہے اور دل سے کرپشن کو برا سمجھیں کیونکہ یہ ایک سماجی ناسور ہے،محکمہ انٹی کرپشن ،مختلف اداروں میں کرپشن کیلئے کام کررہی ہے ،سول سوسائیٹیزسمیت عوام کرپشن کی نشاندہی کریں ہم کارروائی کرینگے۔تقریب میں تقریر ی مقابلے کے ججز مراد اسماعیل ،لیکچرارجان محمداور لیکچرار خدا رحیم تھے۔انکے حتمی فیصلے کے تحت طلباء نے انگریزی مقابلے میں گرلز ہائی سکول ہوشاپ کی طالبہ ساچن نے پہلی،اسی سکول کے مہنازبلوچ نے دوسری گرلز ہائیرسیکنڈری سکول آبسرکی طالبہ سسی نذیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ اردو تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبہ بختاور بلوچ نے پہلی،بوائز ہائی سکول کہدہ یوسف محلہ آبسر کے طالبعلم گنج بخش نے دوسری اور گرلز ہائی سکول کوہ ئے پشت مند کی طالبہ انیلہ بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں ڈی ای او کیچ اور ڈی ڈی اینٹی کرپشن نے تقریری مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈ تقسیم کیے۔
