19

حق دوتحریک کے خلاف کیچ میں عوامی ریلی،پریس کانفرنس

تربت(گدروشیا پوائنٹ) پاک ایران بارڈرٹریڈرابطہ کمیٹی کیچ کی جانب سے حق دو تحریک بلوچستان کیخلاف اورڈپٹی کمشنرکیچ میجرریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کے حمایت میں تربت پریس کلب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ،مین چوک سے دوبارہ پریس کلب میں آکر پریس کانفرنس کیا گیا۔ پاک ایران بارڈرٹریڈرابطہ کمیٹی کیچ کے رہنماﺅں خلیل الفت ، ڈاکٹرفضل کریم،صغیررند اور دادجان کریم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنرکیچ میجرریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ بارڈرکے معاملات احسن طریقے سے حل کررہے ہیں،ردیگ بارڈر،گارے بن بارڈر،جالگی بارڈر،کپکپاربارڈ کچھ دنوں کے دوران کھول رہے ہیں جس کے بعد بارڈرکے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم ہونگے اورضلع کیچ کے کاروباری افراد خوشحال ہونگے ۔لیکن مولانا ہدایت الرحمن اپنے سازشی ٹولہ کیساتھ کیچ میں آکر یہاں کے برادرانہ ماحول کو خراب کررہے ہیں ،تربت کیچ لاوارث علاقہ نہیں ہے ،یہاں بارڈرکمیٹیزاورمتحرک سیاسی قوتیں موجود ہیں ،اسلئے مولاناہدایت الرحمن کیچ کے عوام پر رحم کرکے یہاں بلاوجہ اورسازشی دھرناواحتجاج کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے مزید کہاکہ ڈپٹی کمشنرکیچ بشیر احمد بڑیچ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھارہے ہیں ہم اہلیان کیچ اورکاروباری افراد اپنے ڈی سی سے خوش ہیں اسلئے کیچ کے معاملات میں مداخلت نہ کیاجائے اگرنہ ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبورہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں