خاران(گدروشیا پوائنٹ) رکن صوبائی اسمبلی و مرکزی رہنما بی این پی ثناء بلوچ نے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کامیاب ریلی اور جلسے کے انعقاد پر مفتی اعظم بلوچستان مولانا مفتی حبیب احمد نقشبندی اور دیگرعلماء اکرام کے ساتھ ہی جانثاران اسلام اورعاشقان رسول کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نبی آخر الزماں محسن انسانیت ہے،نبی پاک کی زندگی قیامت تک کے آنے والےانسانوں کےلیے بہترین نمونے ہے.انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی ذات گرامی اور شخصیت پورے کائنات کے انسانوں کے لیے قابل تقلید ہیں .انھوں نے کہا کہ حضور پاک صلی اللہ و علیہ والا وسلم کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کرکے ہم ایک پرامن اور سازگار معاشرے کی تشکیل نو اور امن و آشتی محبت و یگانگت کی مجموعی فروغ میں کامیاب ہوسکتے ہیں میلاد النبی کا دن صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام اور انسانیت کے لیے عظیم دن ہے.
