22

کِڈز کارنر اسکول اوورسیز تربت کے زیر اہتمام پہلا میگا ایونٹ

تربت(گدروشیاپوائنٹ) کڈز کارنر اسکول اوورسیز کالونی تربت کے زیر اہتمام بوائز ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں پہلامیگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول کے طلباء و طالبات اور اُنکے والدین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈبلیو ایچ او کےایریا کوآرڈینیٹر برائے مکران ریجن ڈاکٹر منصور بلوچ تھے۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کے کلام سے ہوا جبکہ بچوں نے حمد و نعت کی صفت کے علاؤہ ٹیبلوز اور تعلیمی نوعیت کے دیگر تقاریر و پرفارمینس پیش کئے۔ تقریب میں بولان اسکول کے پرنسپل سدھیر لقمان نے کے سی ایس کے پرنسپل مظاہر خالد کا شکریہ ادا کیا اور تمام طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کڈز کارنر اسکول، تربت کا پہلا واحد اسکول کے جو کم سہولیات میسر ہونے کے باوجود اپنے اسٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کر رہا ہے جو کہ اک بڑے تعلیمی ادارے میں ہونے چاہئیں ۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خاص ڈاکٹر منصور بلوچ نے کڈز کارنر اسکول کے پرنسپل مظاہر خالد اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے مجھے انتہاہی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے معاشرے میں کڈز کارنر اسکول کی شکل میں ہنر مند ٹیچرز کی زیرِ نگرانی ادارے موجود ہیں جہاں پر ہمارے بچوں کی مستقبل کو سنوارنے کا مشن تسلّی بخش طریقے سے کیا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ڈاکٹر منصور بلوچ نےکڈز کارنر اسکول کے ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کے لئے مخصوص رقم دینے کا اعلان بھی کیا ۔ آخر میں تمام طالب علموں اور ٹیچرز کے لئے ایوارڈ اور شیلڈ تقسیم کئے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام میں بولان اسکول کے پرنسپل سدھیر لقمان، صادق ہمراز، فہد مولا بخش، امتیاز اسلم، عطاء شاد ڈگری کالج کے لیکچرار معراج خالد، مقبول احمد، سابق کونسلر و سوشل ورکر ارمان الحق اور دیگر افراد بڑی تعداد میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں