31

حق دوتحریک کا بلیدہ میں پاورشو،سینکڑوں افراد کی شرکت

بلیدہ (گدروشیاپوائنٹ )حق دو تحریک کا بلیدہ میں پاورشو،تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان اور واجہ حسین واڈیلہ سمیت قیادت کی آمد
جلسے میں عوام کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت ، تحریک کی قیادت کا والہانہ استقبال،بارڈر سمیت انتظامی امور صحت تعلیم روزگار انفراسٹرکچر کے ایشوز پر پرجوش تقاریر ہوئیں اور تحریک کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا گیا،تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک کے قائدین نے گزشتہ روز بلیدہ کا دورہ کیا جس میں ہدایت الرحمان اور حسین واڑیلہ نے شرکت کی.جلسے میں بلیدہ کے عوام نے بھرپورحصہ لیا.انہوں نے خطاب میں کہا کہ بلیدہ اکیسویں صدی میں بھی پسماندہ ترین علاقوں کی طرح ہے.انہوں نے کہا کہ بلیدہ میں انفراسٹکچر سمیت دیگرتمام شعبوں میں پسماندگی کے مناظر عیاں ہیں.انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حق کیلئے بازاروں اور چوراہوں کا رخ کرنا چاہیئے اور حقوق کے حصول کا واحد راستہ سیاسی پر امن مزاحمت ہے.انہوں نے بلیدہ کے عوام کی جرات کو سلام پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں