36

تربت ،گیراج میں نامعلوم ملزمان نے گرنیڈ پھینک کر فرار،ایک شخص زخمی

تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت میں ھینڈ گرنیٹ کا حملہ،ایک شخص زخمی۔
تفصیلات کے مطابق تربت صلالہ بازار میں نامعلوم ملزمان نے ایک گیراج میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا۔زخمی شخص کا نام سفیان مسیح ولداسلم مسیح ہے جوکہ ڈاکخانہ ادھووالی بدوکی،تحصیل نوشہرہ ورکاں،ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں