تربت(گدروشیاپوائنٹ) کورکمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چودھری کے ہمراہ تربت یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تربت میڈیکل کالج کے طلبا، طالبات اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ تربت یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر جناب پروفیسر جان محمد، ڈاکٹر پرنسپل تربت میڈیکل کالج نے کمانڈر کا استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں جامعات کے اساتذہ کرام، فیکلٹی ممبران، ضلعی انتظامیہ اورطلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان خصوصاً مکران ڈویژن کے نوجوان انتہائی باصلاحیت اور محنتی ہیں اور انہیں اپنی توانائی تعلیم اورملکی خوشحالی کے حصول پر صرف کرنا ہوگی کیونکہ پاکستان کا مستقبل طلباء سے وابستہ ہے۔نوجوانوں کو اپنی تعلیم اور ترقی کے لیے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔طلبا اور طالبات نے آزادانہ اپنی تعلیم، بلوچستان کے مسائل، سیکورٹی صورتحال اور اس سلسلے میں اپنی شکایات، محرومیوں اور مِسنگ پرسنز سے متعلق بات چیت کی۔ کمانڈرنے کہا ہر سوال کا تفصیلاً جواب دیا۔ کورکمانڈر نے کہا کہ آپ کوی بات اپنے دل میں مت رکھیں۔ اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ بلوچستان کے بہت مسائل رہے ہیں اور ابھی بھی ہیں۔ مگر پچھلے نزدیکی عرصہ میں تقریباً ہر مسلۂ پر مثبت پیش رفت ہوئ ہے۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبہ دونوں نے بہت کام کیا ہے اور ان شااللہ یہ جاری رہے گا۔ آپ کا کام تعلیم پر توجہ اور کامیاب ہوتے ہوے اپنا، اپنے خاندان، اپنے صوبہ اور ملک پاکستان کا مستقبل مضبوط اور روشن کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ادارے اپنا اور آپ اپنا کردار زمہ داری سے ادا کرتے رہیں۔
مِسنگ پرسنز سے متعلق انہوں نے کھل کر اظہار خیال کیا اور کمیشن کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
میڈیکل کالج کے طلبا اور طالبات نے کالج کی پی ایم سی میں رجسٹریشن سے متعلق مطالبہ کیا۔ کمانڈر نے وعدہ کیا کہ وہ اس کو ضرور عملے جامہ پہنیئں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ قومی اتحاد اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ملک کی آنیوالی قیادت کے لیے آگے بڑھیں کیونکہ طلباء ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے طلباء کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
