36

کیچ،نیشنل پارٹی کا صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان

تربت(گدروشیا پوائنٹ)نیشنل پارٹی نےصوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔25 اکتوبر کو کیچ میں مظاہرہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کیچ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، نااہل، کرپٹ اور مسلط کردہ حکمرانوں کے عوام دشمن و قوم پالیسیوں کے خلاف نیشنل پارٹی کیچ 25، اکتوبر کو احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ گزشتہ چار سالوں میں ضلع کے ترقیاتی فنڈز کرپشن کی نظر کئے گئے ہیں۔ عوام کو بتایا جائے کہ ضلع میں اجتماعی ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ ھورئے ھیں ، کیچ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت عوام کے مسائل حل کررے ھیں۔ تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں، بسوں کے بیٹری اور ٹائر علاقے کے مخیر حضرات دے رہے ہیں۔ تربت یونیورسٹی میں غیر قانونی تعیناتیوں سے ادارے پر منفی اثرات پڑ رئے ہیں۔سینئر اساتذہ کی حق تلفی کسی صورت قبول نہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مقامی لوگوں کو بارڈر ٹریڈ پر مشکلات کا سامنا ھے۔ سرکاری اراضیات خاص طور پر اسکولوں، مساجد اور قبرستانوں کی زمینوں پر ہاوسنگ اسکیم بنائے گئے۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی لوگ نان شبینہ کا محتاج ھوگئے ھیں۔ نیشنل پارٹی کیچ عوام کے بنیادی حقوق کے لئے ضلع کیچ کے عوام کے ساتھ ملکر حکمرانوں کی کرپشن اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھر پور آواز بلند کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں