18

حاجی اکبرآسکانی تمپ حلقہ میں ناقابل شکست بن چکاہے. ماجدشاہ

تمپ(گدروشیاپوائنٹ) کاروان حاجی اکبرآسکانی پی بی 27 کے رہنما رئیس ماجد شاہ نے کہا کہ ایک سروے کے مطابق پی بی 27 میں حاجی اکبر آسکانی صف اول میں ہے ناصرآباد سے لیکر تُمْپ میں کاروان حاجی اکبر آسکانی کے ٹیم ورک انتہائی مضبوط و مستحکم پوزیشن میں ہے عوامی رابطے تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں مشکل وقت و حالات میں عوام کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہے ہیں جس کے نتیجے آنے والے وقتوں میں واضع ہونگے حلقہ پی بی 27 کے عوام کا خوش قسمتی ہے کہ حاجی اکبر آسکانی جیسا درویش صف انسان’ پہریزگار و مخلص ایماندار و دین دار نمائندہ نصیب ہوا ہے پی بی 27 میں تعمیر و ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے جس سے بڑا کارنامہ تُمْپ ضلع ہے حاجی اکبر آسکانی کے محنت و کوششوں سے عملِ وجود میں لا رہا ہے اِس وقت ضلع تُمْپ کیلئے ابھی تک دوست نما دشمن خفیہ طریقے سے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں تُمْپ دشمنی کا زندہ مثال ہے مَنْد تُمْپ ناصرآباد کسی کے ذاتی جاگیر نہیں ہیں عوام کارکردگی کے بنیاد پر جس کو چائے منتخب کرنے میں آزاد ہیں مَنْد تُمْپ و ناصرآباد کے عوام تُمْپ ضلع کے مطالبہ پر میر حاجی اکبر آسکانی کے ساتھ ہیں تُمْپ کو ایک پہچان دینے میں عوام میر حاجی اکبر آسکانی کے مشکور ہیں۔ 1973 سے لیکر 2012 تک مختلف جماعت کے ایم پی اے’ ایم این اے’ سنیٹرز’ ضلعی و تحصیل چیرمین’ وائس چیرمیں’ ناظمیں و نائب ناظمیں گزرے ہیں لیکن حلقہ انتخاب میں مختلف بنیادی مسائل سے دو چار رہے ہیں جبکہ انتہائی مختصر مدت میں میر حاجی اکبر آسکانی کی کوششوں سے بنیادی مسائل حل ہورہے ہیں حلقہ انتخاب کے عوام اجتماعی پروجیکٹ سے مستفید ہو رہے ہیں صوبائی وزیر میر حاجی اکبر آسکانی کا سوچ و وژن علاقہ کیلئے مثبت اقدام ہے پی بی 27 میں میر حاجی اکبر آسکانی قیادت عوام و علاقہ کی ضرورت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں