23

بلیدہ، الندور میں نجی اسکول کو نذرآتش کرنا تعلیم کے خلاف گھناؤنی سازش ہے،مذمت کرتے ہیں. فیصل منشی محمد

تربت(گدروشیا پوائنٹ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر فیصل منشی محمدنے کلکشان اسکول الندور بلیدہ کو نذر آتش کرنےکے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس انتہائی گھناؤنا عمل قرار دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سماج دشمن فعل کے پیچھے کارفرماں کردار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں۔تعلیم پر قدغنیں لگانا پورے سماج کو تاریکی کی طرف دھکیلنا ہے۔ کلکشان اسکول سمیت دیگر نجی تعلیمی ادارے علاقے کے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
بلیدہ میں نجی تعلیمی اداروں کی بدولت تعلیمی حوالے سے انقلاب آئی ہے۔ تعلیمی ترقی کے اس سفر کو روکنا ناممکن ہے۔حکومت وقت اور متعلقہ حکام و اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی تخفظ کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو جلد از جلد قانون کے گرفت میں لایا جائے۔ اس سے پہلے ساچ سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول الندور کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا گیا تھا مگر تاحال کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی نہیں ہوئی جس سے تعلیم دشمن عناصر آج بھی متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں