بلیدہ(گدروشیا پوائنٹ) بلیدہ میں بدامنی،چوری ڈکیتی کے خلاف عوامی جرگہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سرپرستی سابق سینیٹر ۔سابق صوبائی وزیر میراسلم بلیدی نے کی۔ریلی میناز بلیدہ سے ہوتا ہوا کئی علاقوں سے گزرتا ہوا بٹ میں تحصیل آفس کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرگیا۔ریلی میں بدامنی اور چوری کی وارداتوں سے متعلق پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انتظامی کمزوریوں پر نعرے بازی کی گئی۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق بٹ بلیدہ میں بدامنی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں میراسلم بلیدی سمیت کئی رہنماوں نے خطاب کیا۔
