39

مکران میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کاایف سی کےہیڈکوارٹرتربت کا دورہ

تربت(گدروشیاپوائنٹ) مکران میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے ایف سی ہیدکوارٹر تربت کا دورہ کیا جس میں 107 طلباء و طالبات شامل تھے . طلباء وطالبات نے ایف سی افسران کی ٹیم کے ساتھ ایک دل چسپ کرکٹ میچ کھیلا جو سنسنی خیز مقابلےکہ بعد مکران میڈیکل ٹیم نےٹرافی اپنےنام کرلی . کھیل کا مین آف دی میچ اوربہترین کھلاڑی رحیم بخش رہے . مکران میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے ٹینس میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور نشانے بازی کےبھی جوہر دکھائے، جس کہ بعد طلباء و طالبات نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں موجود میڈیا سینٹر کا دورہ کیا جہاں ان کے لیے ایک دلچسپ فلم ٹاپ گن دکھائی گئی، فلم کے بعد میڈیکل کالج کہ طلباء و طالبات کےلےایف سی کی جانب سے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا. میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے اس دورہ کو خوب سراہا .دن کے اختتام پر بلوچی اورپشتو گانے پر خوب بلوچی چاپ اور پشتو اتڑ کیاگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں