اسلام آباد(گدروشیاپوائنٹ)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے مبینہ طو پرغائب ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ فضائی میزبان پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 پر اسلام آباد سے کینیڈا پہنچا تھا، فضائی میز بان نے 16 اکتوبر کو پرواز پی کے 782 کے ذریعے واپس اسلام آباد آنا تھا۔فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کردی گئی ہے. فضائی میزبان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
