21

تربت: سردار دوداخان دُرزادہ کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یوآئی میں شمولیت

تربت(گدروشیا پوائنٹ)تربت کے علاقہ شاہی تمپ میں جمعیت علماء اسلام کیچ کے زیراہتمام شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ جسکی صدارت جے یو آئی کیچ کے سرپرست اعلی مولانا غلام اللہ رستم کررہے تھے۔ پروگرام میں کوشقلات وارڈ سے میونسپل کارپوریشن تربت کے نومنتخب کونسلر سردار دودا خان درزاداہ (Dorzadah) نے اپنے فیملی اور دوستوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر سردار دودا دُرزادہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نطریاتی طور پر ہمیشہ سے جے یو آئی سے قریب تھا لیکن حالات آڑے آرہے تھے۔انہوں نے کہا کہ خضدار، قلات، کوئٹہ ڈویژن میں جے یو آئی مضبوط ہے اس مرتبہ مکران بھر میں جے یو آئی سویپ کریگی۔دودا خان بلوچ نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان، بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع اور صوبائی نائب امیر و ضلع کیچ امیر خالدولیدسیفی پر مکمل اعتماد کااعلان کیا۔ یہ شمولیتی پروگرام شاہی تمپ میں جے یو آئی کے ضلعی نائب امیر مولانا غلام اللہ کی خانقاہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں مولانا غلام اللہ رستم، مفتی شاہ میر عزیز، مولانا حفیظ مینگل،مولانا عبدالباسط فیضی ،مولانا جاوید نعمانی اور دیگر علماء نے اپنے خطاب میں دودا خان کو شمولیت کرنے پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں