28

تربت، قندیل پرائیویٹ اسکول کی جانب سے شاندار تقریری مقابلہ، بچوں بچیوں نے انگریزی تقاریر پیش کیں

تربت(گدروشیا پوائنٹ) قندیل اسکول تربت میں سالانہ تقریری مقابلہ کا شاندار تقریب منعقد ہوا۔ طلباء وطالبات نے مختلف موضوعات پر انگریزی میں اپنے خیالات کااظہارکرکے والدین، شرکاء سے داد و تحسین وصول کی، تقریب میں ڈاکٹر نذر الرحمن دشتی، محکمہ سوشل ویلفیئر کے عبدالعزیز دشتی، پی آئی اے کے سابق افیسر محمدجان بلوچ، تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر جمیل عمر دشتی، معروف شخصیات سلیم حامد، جمال گچکی، بہادربلوچ، شاکر دشتی ودیگر شخصیات سمیت والدین کی بڑی تعداد شریک تھی،مہمانوں کی آمد پر طلباء نے مہمانوں پر گل پاشی کی، تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حمزہ علی اورریحان عزیز نے سرانجام دئیے.
تقریری مقابلہ کاآغاز عبدالحئی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد کمسن بچوں وبچیوں نے ویلکم گانا پیش کیا، تقریب میں کلثوم بہار، شاری خلیل، محمد داد، گنجان سلیم، عبدالجلیل، نازجان عزیز ودیگر طلباء وطالبات نے حصہ لیا، طلباء وطالبات نے اپنی تقاریر میں ٹیچرز کی عظمت، صفائی ستھرائی، تعلیم کی اہمیت،قندیل اسکول، بیسٹ ٹیچر، سماجی موضوعات پر روشنی ڈالی.
تقریب میں اسکول کے اساتذہ زبیراحمد، محمد عالم، جہانزیب بلوچ ودیگربھی شریک تھے، تقریب کے آخرمیں قندیل اسکول تربت کے پرنسپل بالاچ دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ طلباء وطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کا بھرپور موقع فراہم کریں، وقتاً فوقتاً تقریری مقابلے اور سائنسی نمائش جیسے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں، ایسی تقاریب میں والدین کی شرکت بچوں وبچیوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گی، انہوں نے اسکول میں آئندہ تعلیمی سال سے میٹرک کی کلاسز شروع کرانے کا اعلان کیا،مہمانوں نے طلباء وطالبات میں شیلڈ تقسیم کئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں