23

مکران اور کوئٹہ ٹرانسپورٹ یونینر کے صدور واراکین کا ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرغلام عباس سے ہیڈ کواٹرر کراچی میں ملاقات

کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ)مکران اور کوئٹہ ٹرانسپورٹ یونینر کے صدور واراکین کا ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرغلام عباس سے ہیڈ کواٹرر کراچی میں ملاقات کی، ڈی جی کوسٹ گارڈز نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ملاقات کا مقصد ملک میں بڑھتی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا تھا۔ ملاقات میں بلوچستان سے کراچی کوسٹل ہائی وے پرچلنے والی مسافر کوچز میں ڈیزل، منشیات، غیرقانونی اشیاءاور اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام پر زور دیا گیا ۔ڈی جی کوسٹ گارڈز نے ٹرانسپوٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف ہمیں آپ کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے۔ کوسٹ گارڈز بلوچستان میں ٹرانسپورٹیشن کے بزنس کی توسیع کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی اور سکیورٹی کا مکمل انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کے لئے بسوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے اور بسوں میں موجود خفیہ خانوں کو مکمل ترک کیا جائے۔ ڈی جی کوسٹ گارڈز نے اس بات پر خاص زور دیا کہ کوسٹل ہائی وے پر چلنے والی تمام بسیں مکمل چیکنگ کروائیں اورٹرانسپورٹرز اسمگلرز کی حمایت سے گریز کریں اور نہ ہی اسمگلنگ مافیہ کا حصہ بنیں۔ ڈی جی کوسٹ گارڈز اور ٹرانسپورٹ یونینرکے درمیان یہ ملاقات مفید ثابت ہوئی اور تمام شرکاءنے زیر بحث نکات پر اتفاق ظاہر کیا اور ان پرعمل درآمد کر نے کی بھر پوریقین دہانی کر وائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں