21

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس عدالت میں جمع کرادی،مزکورہ اقدام شہباز شریف کی ایڈوائیز پر اٹھایا گیا

سلام آباد (گدروشیا پوائنٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈیک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیاتفصیلات کے مطابق صدرِ ڈاکٹر محمد عارف علوی کی جانب سے ریکوڈک ریفرنس میں عدالتِ عظمیٰ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائے لی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس منظور کیا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔ایوانِ صدر کے مطابق وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اس سال مارچ میں ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں