20

بلیدہ میں پہلی بار شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔حاجی میر درمحمد بلیدی

بلیدہ(گدروشیا پوائنٹ) میونسپل کمیٹی بلیدہ بٹ وارڈ1میں تاریخی شفاف الیکشن منعقد ہوئے۔بلیدہ کی تاریخ میں اس قدرشفاف الیکشن کبھی نہیں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ پینل کے امیدوار حاجی میردرمحمد بلیدی نے بٹ وارڈ1کے ضمنی الیکشن میں بہرام سلیم آر او کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاک بلیدہ میں پہلی بار شفاف الیکشن ہوئےہیں۔اس بات کا اعتراف نہ صرف عوام کررہے ہیں بلکہ مخالفین بھی مجبور ہیں کہ اس الیکشن کے خلاف کچھ بھی نہیں کہتے۔انہوں نے کہا کہ میں بہرام سلیم اور اس کے اسٹاف کومبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے شفاف الیکشن کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں