23

انجمن فلاح وبہبود شاہی تمپ کے عہدیداران کا بوائز ہائی سکول شاہی تمپ کا دورہ

تربت(گدروشیاپوائنٹ)انجمن فلاح وبہبودباشندگان شاہی تمپ کابینہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاہی تمپ کادورہ کیا، ہیڈماسٹرطارق گچکی اور اسکول اسٹاف سےملاقات کیا، ملاقات میں انجمن فلاح وبہبودباشندگان کےصدرحافظ امین، جنرل سیکریٹری عبدین لعل، جوائنٹ سیکریٹری سراج احمد، انفارمیشن سیکریٹری شھزاد معیار موجودتھے انجمن کےصدرحافظ امین نے اسکول اسٹاف سے کہاکہ ہم انجمن کی طرف سے اسکول میں ایک روزہ بلڈڈونیشن کیمپ لگانےجارہےہیں۔ یہ خون کیچ تھیلسیمیا کیئر سینٹر کے مریضوں کیلئے استعمال ہوگا۔ جو تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اس دوران ہیڈ ماسٹرطارق گچکی نے انجمن کےعہدیداروں کاشکریہ ادا کیا اور انکی محنت اور خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور میں ہروقت اس طرح کےن یک کاموں میں شاہی تمپ انجمن کاساتھ دیتا رہوں گا۔ آخر میں کیچ تھیلسیمیا کئیر سینٹر کیلئے ایک روزہ بلڈڈونیشن کیمپ کا 23 اکتوبر تاریخ مقرر ہوا” کیچ کےعوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا قیمتی خون دے کر تھیلسیمیا کے بچوں کو نئی زندگی عطاءکریں.اس موقع پر سینئر ٹیچر نظام امین، محمد عثمان، نصرت بلوچ، نثار احمد، اور دیگر موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں