تربت(گدروشیاپوائنٹ) پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ کا اجلاس تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تلاوت کے فرائض محمد اسماعیل ضلعی آرگنائزر نے انجام دیا، تلاوت کے بعد سابقہ جنرل سیکرٹری پمسا کیچ عابد بلوچ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا اللّٰہ پاک کے حضور کیا گیا، جنرل سیکرٹری شبیر احمد دشتی نے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اجلاس کو آگے بڑھایا جس میں یہ قرارداد مکمل اکثریت سے منظور ہوا، کسی بھی کمپین کی بریک اپ جب تک ڈسٹرکٹ میں شئیر نہیں ہوگا تو کیچ کے پیرامیڈکس کمپین میں کام نہیں کریں گے، ای پی ائی کے اے آر ائی میں کام کرنے والے اسسٹنٹ کے ڈی ڈی ایم کارڈ اسسٹنٹ ہی کو دئیے جائیں اگر کسی بھی اسسٹنٹ یا اسکیل کو کارڑ نہیں دیا گیا تو پاکستان پیرامیڈکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ اس کی مزمت کرتا ہے اور ہڑتال تک جاسکتا ہے. ہم ای پی ائی کے ساتھ اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے. اس ایجنڈے پر بھی بحث ہوا اور بھاری اکثریت سے منظور ہوا کہ ضلعی ہیلتھ کمیٹی میں پیرامیڈکس کو شامل کیا جائے، جناب ضلعی ناظم صحت ہر ماہ کئی پیرامیڈکس کی تنخواہوں میں کٹوتی کرتا ہے جو کہ سراسر ناانصافیوں کے زمرے میں اتا ہے. اس مہنگائی کے دور میں تنخواہوں میں کٹوتی پیرامیڈکس کی کمر توڑ دیتا ہے. اگر کوئی پیرامیڈکس اپنی سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے تو اس کو قانون کے مطابق جواب طلب کرکے صفائی کا موقع دیا جائے، بجائے غیر قانونی طریقے سے تنخواہ کی کٹوتی کرکے سزا دینے سے، اور یہ کرونا فروری کی پیمنٹ جو کہ یوسی ایم او کی اکاؤنٹ میں انے تھے یہ یو سی ایم کے ہی اکاؤنٹ میں انے چاہیے ، اگر یہ ڈی ایچ او یا کسی اور اکاؤنٹ میں بھیجے گئے تو ہم شدید احتجاج کا حق رکھتے ہیں، اور یہ بھی طے ہوا کہ صوبائی الیکشن کے بعد ضلع کیچ میں تنظیم کاری اور زیادہ تیز کریں گے،ضلع کیچ جو کہ صوبائی کابینہ کا حصہ ہے اس نے بلوچستان کے پیرامیڈکس کی مستقبل کو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ کیا کہ اسٹار پینل میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ اسٹار پینل کے قائدین نے اپنے گزشتہ دو سالوں میں نہ صرف پیرامیڈکس کیلئے کام کیا بلکہ ان کی دوراندیشی سے بلوچستان کے ملازمین کو بھی فائدے دے اور ان دوسالوں میں تنظیم کاری پورے بلوچستان میں بہترین طریقے سے ہوا، اس اجلاس میں ضلعی صدر ظریف علیان رند، سنئیر نائب صدر سبزل خان کولواہی بلوچ، سنئیر نائب صدر دوئم ظہور احمد بلوچ، نائب صدر مسعود احمد حسرت، جنرل سیکرٹری شبیر احمد دشتی، جوائنٹ سیکرٹری ندیم احمد بلوچ، چیئرمین کہدہ اللّٰہ بخش، چیف آرگنائزر ملنگ خان بلوچ، آرگنائزر محمد اسماعیل بلوچ، فنانس سیکرٹری عبیداللہ بلوچ، آفس سیکرٹری ماجد حیدر بلوچ، بحثیت مبصر و سنئیر پیرامیڈکس عبدالرشید بلوچ لیپروسی، محمد جان سنجرانی ویکسینٹر، برکت علی بلوچ ویکسینٹر، نوجوان جوشیلا ویکسینٹر مبشر امین نے شرکت کیا.
