قلات (گدروشیا پوائنٹ )سینئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن قلات کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول قلات کے ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت طالبعلم محمد وقاص نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالروف مغل اور سیسا قلات کے پریس سیکرٹری ظہوراحمد مہر نے سرانجام دیئے اس موقع پر سیسا بلوچستان کے صدر محمد قاسم کاکڑ اور چیئرمین نظام الدین مینگل کو حاجی رشید بلوچ کی جانب سے بلوچی روایتی پگڑی پہنائی گئی شمولیتی تقریب سے سیسا بلوچستان کے صدر محمد قاسم کاکڑ، چیئرمین نظام الدین مینگل، جنرل سیکرٹری عبدالحمید صابر، جونیئر نائب صدر محمد حنیف بنگلزئی، ڈائریکٹر بیمس مطیب احمد آفریدی، ڈی ڈی ای او قلات حاجی رشید بلوچ، ضلعی صدر سیسا قلات نثار احمد نورزئی و دیگر نے خطاب کیا اور مقررین نے سیسا میں نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد دی صدر رشید مینگل، غلام مصطفی مغل، فیض نیچاری، حاجی اللہ بخش لہڑی، عزیز لہڑی، جونئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میر احمد سمیت خواتین اساتذہ کرام و قلات و منگچر سے اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی قبل ازیں سیسا کے مرکزی قائدین کا قلات پہنچنے پر سیسا قلات کے عہدیداران و ممبران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے تقریب میں جی ٹی اے بی سییسا حقیقی و دیگر اساتذہ تنظیموں سے مستعفی ہوکر متعدد اساتذہ کرام نے سیسا میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ سیسا کی تاریخ بہت لمبی اور قربانیوں اور جدوجہد سے بھری پڑی ہے سیسا کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارے بلوچستان کے اندر سینئر آفیسران ہیں انکے حقوق کیلئے اس سے پہلے کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا تو ہمارے قائدین نے اسکی ضرورت محسوس کرتے ہوئے سیسا کی بنیاد رکھی سیسا بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے تعلیم کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ قلات میں سیسا کی کارکردگی قابل تعریف ہے نئے شامل ہونے والے دوستوں سے امید ہیکہ وہ سیسا کو قلات میں مزید مضبوط بنانے اور فعال کرنے میں کردار ادا کرینگے آخر میں شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا
