26

کوئٹہ: کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا دورہ

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ)کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ائیر پورٹ منیجر ملک مظہرحسین اور اے ایس ایف حکام نے کو ر کمانڈر کو ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے ،سکیورٹی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کورکمانڈر بلوچستان نے ائیرپورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کو سراہا اور خواہش کی کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تزئین وآرائش کو دوسرے صوبوں کے ائیرپورٹس کی طرز پر کیا جائے تاکہ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اس سلسلے میں اپنے ادارے کی مدد کا بھی وعدہ کیا۔
بعد ازاں کور کمانڈر بلوچستان نے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے فرید احمد نے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر کمشنر کوئٹہ سہیل رحمان اور دیگر سول و عسکری حکام بھی موجود تھے ۔
کورکمانڈر بلوچستان نے ریلوے حکام اور سول انتظامیہ کے ہمراہ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے تجویز دی کہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت، صفائی اور تزئین و آرائش کے کاموں میں فوج ان کی مدد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں