23

فن کار نمائندہ کمیٹی اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسران میں اختلافات،کرپشن کی بازگشت

کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ) فن کار نمائندہ کمیٹی اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسران میں اختلافات شدت اختیار کر گئے چھ ماہ سے کوئی نشست تک نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے میڈیکل کی مد میں ملنے والی رقم سے غریب فنکار تا حال محروم ہیں اور فن کار ویلفیئر فنڈ میں نئے نام جو فائنل ہو چکے ہیں تا حال منٹس پردستخط کے منتظر ہیں باخبر ذرائع کے مطابق اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب کلچر ڈیپارٹمنٹ فائل شدہ لسٹ میں مبینہ طور پراپنے من پسند اور سفارشی اور نان فنکاروں کو شامل کرنا چاہتا تھا مگر کمیٹی کے چندممبران نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے.میڈیا خبروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم تمام اقدام نہیں اٹھا سکتے اور مستحق فنکاروں کا پی سی سرمایہ دار ، کاروباری ، سفارشی اور نان فنکار میں تقسیم نہیں ہونے دینگے ، جس کی وجہ سے کلچر ڈیپارٹمنٹ کے مبینہ کرپٹ افسران نے سخت برہمی کا اظہار کیا جو اختلافات کی اصل وجہ بنی . واضح رہے سابق کمیٹی ممبران کے چند ارکان جن میں بڑے سینئر فنکار شامل ہیں اور کلچر ڈپارٹمنٹ میں گٹھ جوڑ اور آپس کی ہم آہنگی نے کرپشن کے سب ریکارڈ توڑ دیئے جس کی وجہ سے بہت سارے غیر مستحق افراد کے نام فن کار ویلفیئر فنڈ میں شامل کیے گئے اس کے علاوہ مذکورہ فنڈ میں سرکاری ملازم ، صاحب حیثیت افراد کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے مستحق فن کاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے.مزکورہ خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ مبینہ طور پر کرپشن کی تحقیقات بھی ہونی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں