22

پی ٹی آئی کے مزید 25 اراکین کے استعفیٰ منظور کرنے کا امکان،حکومت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد(گدروشیا پوائنٹ)پی ڈی ایم حکومت نے پی ٹی آئی کے مزید25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظورکرنے پرغورشروع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ٹی آئی پر دباﺅ بڑھانے کیلئے ان کے 25 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر غور کر رہے ہیں،شعبہ قانون سازی سے حکومت نے فہرست مانگی گئی جو سپیکر کو بھجوا دی گئی ہے ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھیجی گئی فہرست میں زیادہ اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے،ذرائع کاکہناہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی.مبصرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ضمنی الیکشن میں‌پی ٹی آئی کی جیت پرحکومت کو دباؤ پورہا ہے اس لئے حکومت پی ٹی آئی کو مزید دباؤ میں لانے کیلئے ان کے اراکین کے استعفیٰ منظور کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں