21

اسلام آباد: پی ڈی ایم کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا فضل الرحمان،کل 21 اکتوبر کو ہوگا،پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئےحکمت عملی وضح کی جائیگی.

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 21اکتوبر کو طلب کر لیا۔ اجلاس مسلم لیگ( ن )کے سیکرٹریٹ چک شہزاد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور عوام کرریلیف دینے پر بات چیت ہوگی، پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں