لاہور(گدروشیا پوائنٹ) دودھ کی تیاری میں کیمیکل کے استعمال کا انکشاف ہوا،لاشوں کو محفوظ کرنے کیلئے استعماال ہونے والا کیمیکل باقاعدہ طور پر دودھ کی تیاری میں مبینہ طور پر استعمال کیا جارہا ہے.نیوز ویب سائیٹ ‘ پروپاکستانی’ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک فیکٹری میں چھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے.اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہم ایک گروہ کی شکل میں جس میں دیگر سات افراد شامل ہیں،کام کررہے تھے اور لاشوں کو محفوظ کرنے والا کیمیکل ڈال کر دودھ کی مقداربڑھا کرمارکیٹ میں سپلائی کررہا تھا.مزکورہ ملزمان نے باقاعدہ اپنا الگ پلانٹ لگایا تھا جس میں ملزمان کئی قسم کی کیمیکلز دودھ کی تیاری میں استعمال کررہے تھے.
لاہور میں لاشوں کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا کیمیکل دودھ کی تیاری میں استعمال کرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری میں چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنے دیگر 7ساتھیوں سے مل کر تازہ دودھ میں لاشوں کو محفوظ کرنے والا کیمیکل ڈال کر دودھ کی مقدار بڑھا کر مارکیٹ میں سپلائی کر رہا تھا۔
تھارٹی نے پلانٹ سے 12ہزار لیٹر دودھ اور 32لیٹر کیمیکلز اور دیگر مواد قبضے میں لے کر 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اس پلانٹ سے ملزمان روزانہ 20ہزار لیٹر دودھ تیار کرکے دکانوں کو سپلائی کر رہے تھے۔
