صدر مملکت نے گلگت بلتستان کونسل کنسالیڈیٹڈ فنڈ سے 3 ارب روپے حکومت گلگت بلتستان کے کنسالیڈیٹڈ فنڈ میں ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کونسل کنسالیڈیٹڈ فنڈ سے 3 ارب روپے حکومت گلگت بلتستان کے کنسالیڈیٹڈ فنڈ میں ٹرانسفر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق حکومت گلگت بلتستان یہ فنڈ سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کی مد میں خرچ کرسکے گی۔ صدر مملکت نے منظوری گلگت بلتستان آرڈر 2018 ء کے آرٹیکل 121 کے تحت دی ہے۔ وزارت کشمیر امور و گلگت بلتستان کی سمری کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی گئی ہے۔